سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے برابر ہو گیا

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے برابر ہو گیا
سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے برابر ہو گیا

  


ناٹنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ برابر ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا نےمقررہ50 اورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنائے لیکن انگلینڈ سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے ہدف کو عبور نہیں کر سکا اور پچاس اورز میں8وکٹوں کے نقصان پر286رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوا اور میچ برابر ہو گیا ۔انگلینڈ کی جانب سے سری لنکا کیخلاف آغاز مایوس کن رہا لیکن ووکس نے 95رنز کی انتہائی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچا لیا جبکہ بٹلر 93رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر سری لنکا نے مقررہ 50اور ز میں 9وکٹو ں کے نقصان پر 286رنز بنائے جس میں میتھیوز 73رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ پراسنا 59رنز کے ساتھ دوسرے ،چندی مال 37رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ ،وی لے ،ووکس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل