مفتی عبدالقوی نے میرا چھوڑا ہوا مشروب اور سیگریٹ پیا ،قندیل بلوچ کا دعویٰ

مفتی عبدالقوی نے میرا چھوڑا ہوا مشروب اور سیگریٹ پیا ،قندیل بلوچ کا دعویٰ
مفتی عبدالقوی نے میرا چھوڑا ہوا مشروب اور سیگریٹ پیا ،قندیل بلوچ کا دعویٰ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)متنازعہ بیانات سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ نے دعویٰ کیاہے کہ مفتی عبدالقوی نے ان کا چھوڑا ہوا مشروب اور سیگریٹ بھی پیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے پروگرا م میں صحافی مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ کا کہناتھا کہ مفتی عبدالقوی نے ملاقات میں ان سے کہا کہ انہوں نے ایک شادی کی جبکہ 17نکاح کیے اور وہ 18واں نکاح ان سے کرناچاہتے ہیں ۔تاہم مفتی عبدالقوی نے اسی پروگرام میں گفتگو کرتے قندیل بلوچ کے تمام الزامات کو مسترد کر دیاہے اور کہاہے کہ قندیل بلوچ نکاح کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہیں ۔قندیل بلوچ کا کہناتھا کہ مفتی صاحب نے میری وجہ سے روزہ نہیں رکھا ،انہوں نے مجھے کہا کہ زمیندار شخص ہوں تنخواہ پر گزارہ نہیں کرتا ۔مفتی عبدالقوی کا کہناتھا کہ محترمہ قندیل بلوچ جھوٹ بول رہی ہیں ،میں اس وقت روزے میں تھا ۔

پروگرام میں سینئر صحافی عامر غوری نے مفتی عبدالقوی سے سوال کیا کہ کیا وہ قندیل بلوچ سے نکاح کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر قندیل بلوچ نے مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا ‘،مفتی عبدالقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا وہ قندیل بلوچ کو اپنی بیٹی سمجھتےہیں۔

مزید : لاہور