جرمن فوج دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے :ڈی جی آئی ایس پی آر

جرمن فوج دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے :ڈی جی ...
جرمن فوج دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے :ڈی جی آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ جرمن فوج دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون کو مزید بہتر کرنے کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ جرمنی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جرمن حکام نے آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے ملاقاتوں میں پاکستان کو ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمن حکام نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ۔

مزید : قومی