کھلاڑیوں کی واپسی ، بورڈ نے مزاکر کرا دیا
کراچی (ویب ڈیسک ) حکومت اور کرکٹ بورڈ کی ناقص حکمت عملی کے سبب آئی سی سی چیمپئنز جیتنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ وطن واپس لانے کا انتظام نہ ہونے پر شائقین کرکٹ میں مایوسی پھیل گئی کیونکہ شائقین کرکٹ نے اپنے ان ہیروز کا شاندار استقبال کرنے کی تیاریاںکر رکھی تھیں۔ شائقین کاخیال تھا کہ رمضان المبارک میں چیمپئنزٹرافی کا تاج سجانے پر پہلے قومی ٹیم کو کراچی لایا جائے گا، پھر کھلاڑی لاہور، اسلام آباد و دیگر شہروں میں جائیں گے ، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ پاکستان نے جب عمران خان کی قیادت میں 1992 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو پوری ٹیم صبح کے وقت کراچی پہنچی تھی۔