کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کی قانون سازی کر رہے ہیں، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کی قانون سازی کر رہے ہیں، ڈی جی پنجاب فوڈ ...
کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کی قانون سازی کر رہے ہیں، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں مختلف شہروں میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہروں کے داخلی مقامات پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی گئی جبکہ غیر معیاری دودھ کی فراہم کرنے والی گاڑیوں سے 8190 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیاجبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کی فروخت پر پابند عائد کئے جانے کے لئے قانون سازی پر کام شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد میں 72 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 4772 لیٹر ناقص دودھ تلف کر کے ناقص دودھ لانے والوں کو وارننگ نوٹس نوٹس جاری کیے گئے۔ گوجرانوالہ میں 81 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 5890 لیٹر ،ملتان میں 67 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 2870 لیٹر جبکہ راولپنڈی میں 54 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 3120 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 386 گاڑیوں میں موجود تقریبا 3 لاکھ لیٹر دودھ چیک کیا گیا اور کل 24842 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

ناکوں کی نگرانی ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل، ڈائریکٹر آپریشنز سنٹرل رافیعہ حیدر اور ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو نے کی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ دودھ میں گاڑھا کرنے والے کیمیکل اور ملائی کے لیے ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی۔ اگلے مرحلے میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کی قانون سازی کر رہے ہیں۔

مزید : لاہور