ملک وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزں ہو چکا ہے ،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

ملک وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزں ہو چکا ہے ،وزیر اعلی ...
ملک وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزں ہو چکا ہے ،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کی کاوشیں رنگ لائی ہیں اورسابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث تباہ ہونے والی قومی معیشت بحال ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات میں گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے قومی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے اورملک میں ہر طرف اندھیرے چھائے ہوئے تھے ۔ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو20کروڑ عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایک طرف اندھیرے پھیلانے والے ہیں تو دوسری طرف اپنی منفی سیاست کے ذریعے قوم کوہمیشہ اندھیروں میں رکھنے والے انتشار پسند عناصر ہیں۔اندھیروں اوراندھیرے پھیلانے والوں کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ہماری جدوجہد کامیاب ہوئی ہے اوروطن عزیز سے اندھیرے چھٹ جانے کی گھڑی آگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہپاکستان بالخصوص پنجاب اربو ں ر وپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اورہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتارکی تعریف بیرونی دنیا میں بھی کی جارہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرایسی لوٹ مار کی جس کی کوئی دوسری مثال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں لوٹ ماراور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنیوالوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور باشعور عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کوبھی مسترد کیا ہے ۔ ایسے عناصر کی احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کر عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف اپنے مسائل کا حل اورترقی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کے ذریعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ء میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کاسفر کامیاب سے طے کریں گے۔اراکین صوبائی اسمبلی یاسین سوہل اور میاں نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

لاہور -