پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا گراں فروشی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 121 مقدمات درج جبکہ134 افراد گرفتارکر لئے گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1660مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر81دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,27,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے.
گراں فروشی پر 121افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر134افراد کو گرفتار کروایا گیا جبکہ97 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔