بحرین نے مذہبی رہنماکے گھر کے باہر دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں کئی افراد گرفتار کر لئے

بحرین نے مذہبی رہنماکے گھر کے باہر دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں کئی افراد ...
بحرین نے مذہبی رہنماکے گھر کے باہر دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں کئی افراد گرفتار کر لئے

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین نے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گاؤں میں ہونیوالے دھماکے کے سلسلے میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر پیغام جار ی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کو بحرین میں مذہبی رہنما آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گاؤں دیراج میں ہونے والے دھماکے میں ایک فوجی کی موت ہو گئی تھی اور دو دیگر زخمی ہوئے تھے جن کا ہسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے ۔

دھماکے کے شبہ میں گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد کو نا معلوم مقامات پر منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم وزارت داخلہ نے مزیدکو ئی تفصیل نہیں بتائی البتہ دوسرے ٹوئیٹ میں وزارت داخلہ نے ایک لاش ملنے کی نشاندہی کی ہے جسے حجر گاؤں کے قریب ایک علاقہ میں بمباری کا نشانہ بننے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے ۔

مزید : عرب دنیا