قطر کی تنہائی کئی سال تک جار ی رہ سکتی ہے، وزیر مملکت برائے امور خارجہ متحدہ عرب امارات انور قرقاش

قطر کی تنہائی کئی سال تک جار ی رہ سکتی ہے، وزیر مملکت برائے امور خارجہ متحدہ ...
قطر کی تنہائی کئی سال تک جار ی رہ سکتی ہے، وزیر مملکت برائے امور خارجہ متحدہ عرب امارات انور قرقاش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تنازع کے نتیجے میں قطر کی تنہائی کئی سال تک جار ی رہ سکتی ہے ، قطر نے پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کی تو خطے میں امن کی فضا بر قرار رکھنے کے لئے اقدامات بھی اٹھا سکتے ہیں ۔ قرقاش نے ان خیالات کا اظہار پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم صورت حال کو زیادہ سنگین نہیں بنانا چاہتے بلکہ قطر کو تنہائی کا شکار کرکے معاملات کا بہتر بنانا چاہتے ہیں اور قطر سے عرب ممالک کو درپیش شکایات کی ایک فہرست آئندہ دنوں میں تیار کرلی جائے گی

انہوں نے کہا کہ قطر کی سرگرمیوں پر نظر ہے مگر مغرب کا نگرانی کا نظام ہو نا چاہئے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ قطر کے دہشت گردی سے متعلق کردار میں تبدیلی آ چکی ہے۔ترکی ابھی تک قطری بحران میں غیر جانبدار رہنے کی کوشش کررہا ہے اور توقع ہے کہ انقرہ دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا اور اس بات کا ادراک کرے گا کہ اس کا مفاد دوحہ کے خلاف اقدامات کی حمایت سے وابستہ ہے اور ہم کوشاں ہیں کہ قطر اپنا رویہ بدلے اور تمام معاملا ت معمول پر آ جائیں مگر جلد ایسا کچھ ہو تا نظر نہیں آ رہا ۔

مزید : بین الاقوامی