چیئرمین سینٹ نے آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دیدی

چیئرمین سینٹ نے آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو ...
چیئرمین سینٹ نے آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاو¿س مدعو کرلیا،

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے نام لکھے گئے خط میں چیئرمین سینٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کوبھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ سینیٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاو¿س مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی پارلیمنٹ میں آمد پر ایوان بالا کے آئندہ اجلاس میں جوکہ 10جولائی سے 21جولائی کو شیڈول ہے کے دوران مناسب تاریخ اور وقت کے مطابق پارلیمنٹ ہاو¿س کا دورہ کرسکتی ہے۔ خط میں مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم یادگار جمہوریت پر پھول چڑھانے کے علاوہ سینٹ کا اجلاس دیکھے گی اور سینٹ کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کرے گی۔جس میں اراکان پارلیمنٹ ، سفرا اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

مزید : اسلام آباد