اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی تعمیر میں کام کرنےوالی کرین سے 4مزدور گر کر شدید زخمی

اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی تعمیر میں کام کرنےوالی کرین سے 4مزدور گر کر شدید ...
  • اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی تعمیر میں کام کرنےوالی کرین سے 4مزدور گر کر شدید زخمی
  • اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی تعمیر میں کام کرنےوالی کرین سے 4مزدور گر کر شدید زخمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اورنج لائن ٹرین کے ٹریک پر کام کرنے والی کنٹرکشن کمپنیوں کی من مانیا ں جار ی ہیں جبکہ تعمیراتی کاموں کے لئے قوانیں کو ہوا میں اڑانے لگیں ہیں

لاہور ملتان روڈپر اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی تعمیر میں لگی کرین کی بیلٹ ٹوٹنے کے باعث 4 مزدوربلند ی سے گر کر شدید زخمی جبکہ 2کی حالت نازک جبکہ زخمیوں کو جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق لاہور اورنج لائن ٹرین ملتان روڈ منڈی سٹاپ پر کام کرنے والی کرین ٹوٹنے کے باعث اس پر سوار 4مزدور بلندی سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں بلند ی سے گرنے کے باعث بازو مزدوروں کی پسلیاں ، ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں

بتایا گیا ہے کہ بغیر سیفٹی کام کرنے والے چار مزدور کرین ڈرئیور کی غفلت کی بھینٹ چڑھے ہیں جبکہ مزدوروں کو کرین کے ذریعے پلر پر شفٹ کر رہے تھے کہ کرین کی مقامی سطح پر تیار کی گئی بیلٹ ٹوٹنے کے باعث سوار مسافر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی مزدوروں میں رضوان ، شاہد ، اعجاز اور شہزاد شامل ہیں۔

مزید : لاہور