شاہینوں کی جیت پاکستانی عوام کا جشن

شاہینوں کی جیت پاکستانی عوام کا جشن
 شاہینوں کی جیت پاکستانی عوام کا جشن

  

پیارے پیارے دوستو! سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے اور یقیناًنہ صرف اچھے ہونگے بلکہ خوش بھی ہو نگے جی ہاں یقیناًخوشی کے لڈو پوری پاکستانی قوم کے دلوں میں پھوٹ رہے ہوں گے۔ خوشی کے لڈو پاکستانی قوم کے دلوں میں پھوٹیں کیوں نہْ ۔ جی ہاں۔ ایسی خوشی کی تو خبر ہے کہ ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں بکھری نظر آرہی ہیں اور تو اور خوشیاں اس قدر ہیں کہ پاکستان بھر میں گلی محلوں میں ڈھول بجتا دکھائی دے رہا ہے اور تو اور ڈھول کی تھاپ پر گلی محلوں میں منچلے بھنگڑے بھی ڈالنے میں مصروف ہیں اور بھنگڑوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں مٹھائی بھی تقسیم ہو رہی ہے جی ہاں دوستو! ملک بھر میں خوشی کا سماں ہے خوشی کی خبر ہی تو ہے کہ پاکستانی ٹیم نے چمپئینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی جی ہاں بھارتیوں کا غرور پاکستانی شاہینوں نے خاک میں ملا دیا پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں ایسی عبرتناک شکست سے دوچار کیا کہ پاکستان بھر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بھی خوشی کے شادیانے بجنے لگے جی ہاں پاکستانی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ٹیم سے گزشتہ ہار کا بدلہ بھی لے لیا تاہم پاکستان تو چیمپئینز ٹرافی جیت گیا لیکن بھارت میں سوگ کا سماں ہے۔

ہمسایہ ملک سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہندوستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کی ہار کے بعد اپنے ٹی وی سیٹ توڑ دیئے ویرات کوہلی کو برا بھلا کہا جا رہا ہے دوستو! ۔ پاکستانی شاہینوں کی عمدہ کارکردگی پر پوری پاکستانی قوم خوشی کے شادیانے بجا رہی ہے جی ہاں دوستو! قابل تعریف ہیں پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیْ دوستو ! اگرچہ بیشتر کھلاڑی نئے ہیں جن میں تجربے کی بھی کمی تھی لیکن انکا حوصلہ بلند تھا اس لیے فتح نے شاہینوں کے قدم چومے۔ جی ہاں دوستو! ایک طویل عرصے کے بعد میدان کرکٹ میں پاکستانی ٹیم نے فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ جی ہاں دوستو!۔ پاکستانی ٹیم نے چیمپئینز ٹرافی جیت کر جس طرح سے پاکستانی قوم کو عید کا تحفہ دیا وہ قابل ستائش ہے اور ہماری دعا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اسی طرح محنت کرکے جیت کی لگن سے کھیلتی رہے تو انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں۔ جب پاکستان کھیلوں کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام پھر حاصل کر لے گا بہر حال دوستو! اجازت چاہتے ہیں آپ سے ملتے ہیں جلد اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان، رب راکھا

مزید : کالم