پاکستان پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ مضبوط معاشی پالیسیوں کا باعث ہے‘راجہ عدیل

پاکستان پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ مضبوط معاشی پالیسیوں کا باعث ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ پاکستان پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ مضبوط معاشی پالیسیوں کا باعث ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ کے راہ میں ملک بھر میں اقتصادی زونز کے قیام سے بھی ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ،عالمی مالیاتی فنڈز کے پاکستان کے اقتصادی جائزہ کو موزوں قرار دینے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا ۔
اور بیرونی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ اور چین کی سرمایہ کاری سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ۔عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے کیونکہ امدادی پروگرام کی تکمیل کے بعد ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کے اسباب میں سے ایک ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چین کے علاقے سنکیانگ کو پاکستان کے ذریعے بیحرہ عرب سے منسلک کرے گا نیز گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے اور دنیا بھر کے اہم ادارے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -