حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے: مریم اورنگزیب

حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے فیصل آباد میں میڈیا کارکنوں اور وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں صحافیوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا ہے، ڈی سی او کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سزا دی جائے گی، میڈیا پر اسطرح کے حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے ،میڈیا کا کام حقائق اور سچ کو عوام تک پہنچانا اور شفافیت سامنے لانا ہے ،میڈیا کیساتھ پیش آنے والے واقعہ کی خود مانیٹرنگ کر رہی ہوں، واقعہ کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی