ٹانک ، 2دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، جوابی کارروائی میں دونوں ہلاک

ٹانک ، 2دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، جوابی کارروائی میں دونوں ہلاک

راولپنڈی / ٹانک (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریبی علاقے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دونوں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی میں مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بھاری اسلحہ سے لیس 2 دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے جنوبی علاقے دیوانہ بابا زیارت کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے دونوں دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی