نئی دہلی ،3 افراد کی خاتون سے اغواکے بعدبداخلاقی

نئی دہلی ،3 افراد کی خاتون سے اغواکے بعدبداخلاقی

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ایک خاتون کو تین افراد نے اغواکر کے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد سڑک پر پھینک دیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ نئی دہلی کے ایک قصبہ سہنا میں کار میں سوار تین افراد نے گلی میں چلتے ہوئے ایک خاتون کو اغوا کیا اور پھر بداخلاقی کے بعد اسے سڑک پر پھینک کرفرار ہو گئے۔خاتون کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی