مون سون میں صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائیگا،لیسکو چیف

مون سون میں صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائیگا،لیسکو چیف

لاہور )کامر س رپورٹر(چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی نے پری مون سون بارشوں کے پیشِ نظر عملہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو کا عملہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنائے ۔انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیر اپنائیں کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان یا حادثے کا بھی سبب بن سکتی ہے ۔لیسکو نے مون سون کے دوران عوام کی آگاہی کے لیئے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر عمل درآمد کر کے ہی شہری اپنی جان ومال کو محفوظ بنا سکتے ہیں.ناقص گھریلو وائرنگ کی فوری مرمت اور اندرونی وائرنگ کی مکمل ارتھنگ کروائیں۔ہاتھ، کپڑے یا جوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ ،تار اور آلات کو نہ چھوئیں ۔بارش کے دوران گھروں کی ڈور بیل بجاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔تمام برقی آلات کو استعمال کے فوری بعد بند کر دیں بجلی کی تاروں ،کھمبوں ،ٹرانسفارمرکے نیچے کھڑے ہونے ،چھونے ،سامان رکھنے اور ان پر کپڑے پھیلانے سے گریز کریں ۔کپڑے سکھانے کے لیئے دھاتی تاروں کی بجائے سوت یا پٹ سن کی رسی استعمال کریں اور سے بجلی کے کھمبے یا پانی کے پائپ کے ساتھ نہ باندھیں ۔بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ مویشیوں کو نہ باندھیں ۔بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں،ٹراسفارمر کے نیچے غیر قانونی تعمیررات ،سٹال یا ٹھیلہ وغیرہ لگانا ممنوع ہے ۔اپنے بچوں کو خصوصی تاکید کریں کہ وہ گلی محلوں میں کھیلتے ہوئے بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں نیز بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے کم ازکم 100فٹ دور رہیں۔ بجلی کے حادثہ سے متاثرہ شخص کو براہِ راست چھونے کی بجائے لکڑی کے ٹکڑے یاسوت کے کپڑے سے تار الگ کریں۔ آندھی اور طوفان کے باعث بجلی کی تاریں زمین پر گرنے کی صورت میں لیسکو کا عملہ پہنچنے تک جانوروں اور کسی شخص کو قریب نہ جانے دیں ۔

مزید : علاقائی