تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل ...

لاہور ( نامہ نگار خصوصی)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجواتے ہوئے گئے اینٹی نار کوٹکس فورس کو حکم دیا ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ کا چالان چار جولائی کو پیش کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ نے کے روبرو اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزموں عمیر اعظم اور اظہر کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا ، اے این ایف کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کو لاہور کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر منشیات فروشی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم کالج و یونیورسٹی کے طلباء4 کو منشیات فروخت کرتے تھے جبکہ ملزم منشیات فروشی کرنے کے دھندے میں ملوث پائے گئے ہیں اور ملزمان کے قبضے سے ساڑھے تین سو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے، اے این ایف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں سے منشیات فروشی کے مقدمہ کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں لہٰذا دونوں ملزموں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجا جائے،مجسٹریٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجواتے ہوئے گئے اینٹی نار کوٹکس فورس کو حکم دیا ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ کا چالان چار جولائی کو پیش کیا جائے

مزید : علاقائی