لاہور ہائیکورٹ کامغوی خاتون کو دارالامان بھجواتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کامغوی خاتون کو دارالامان بھجواتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مغوی خاتون کو دارالامان بھجواتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، عدالت کے حکم پر تھانہ چوہنگ کے تفتیشی افسرسب انسپکٹرمحمد سرور نے مغوی لڑکی صوبیہ بی بی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ مغوی لڑکی کو کہاں سے بازیاب کیاگیا ہے؟ عدالت نے لڑکی سے استفسارکیا کہ جہاں وہ رہ رہی تھی ان کے ساتھ اس کا کیا رشتہ ہے؟ عدالت کے استفسار کے باوجود بازیاب ہونیوالی لڑکی اور تفتیشی افسرکوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس پرعدالت نے فوری طورپرڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹرحیدراشرف کو طلب کرکے انہیں تفتیشی افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے تفتیشی افسر سب انسپکٹرمحمد سرور کو توہین عدالت کے تحت دیئے گئے شوکازنوٹس کے جواب سمیت آئندہ تاریخ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیا ہے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کرتے ہوئے بازیاب ہونیوالی لڑکی صوبیہ بی بی کو دارالامان بھجوانے کاحکم دیدیا۔ درخواست گزارمحمداشرف کے وکیل نے موقف اختیارکیا تھا کہ اس نے بیٹی صوبیہ کے اغواہونے پرتھانہ چوہنگ میں 7 جنوری 2017 ء کومقدمہ درج کروایا۔ مقدمہ درج کروانے کے باوجود چوہنگ پولیس مغوی لڑکی کو بازیاب نہیں کررہی۔

مزید :

علاقائی -