طالبہ کا داخلہ منسوخ کرنے کے نوٹس کیخلاف درخواست پر پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب

طالبہ کا داخلہ منسوخ کرنے کے نوٹس کیخلاف درخواست پر پنجاب یونیورسٹی سے جواب ...

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ کا داخلہ منسوخ کرنے کے نوٹس کے خلاف درخواست پر پنجاب یونیورسٹی سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، جسٹس عائشہ اے ملک نے طالبہ سمیعہ اعجاز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ایم اے او کالج میں ایم اے انگلش پارٹ ون کی طالبہ ہیں اور انہوں نے تمام فیسیں اور کاغذات کالج انتظامیہ کو وقت پر جمع کرائے لیکن اب امتحانات میں چند دن سے قبل یونیورسٹی نے داخلے پر اعتراض لگا دیا ہے، یونیورسٹی کا مؤقف ہے کہ ایک برس قبل داخلہ قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں بھجوایا گیا لہذا داخلہ منسوخ کیا جائیگا، انہوں نے استدعا کی کہ پنجاب یونیورسٹی کو طالبہ کا داخلہ منسوخ کرنے سے روکا جائے اور امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔

مزید : علاقائی