طیاروں کی کمی وفنی خرابی، لاہور آنے جانیوالی38 پروازیں متاثر

طیاروں کی کمی وفنی خرابی، لاہور آنے جانیوالی38 پروازیں متاثر

لاہور(سپیشل رپورٹر)طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر آنے جانے والی 38 پروازیں متاثر، جن میں سے 18 منسوخ جبکہ20 تاخیر کا شکار رہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی آئی اے کی لاہور سے بیجنگ جانے والی پرواز 854 ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 312، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 313 اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 316 منسوخ کر دی گئی۔پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 317، پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز 854 اور پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز 654 منسوخ کر دی گئی۔پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز317، پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز 854 اور پی آئی ایکی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز 654 منسوخ کر دی گئی۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز 655، پی آئی اے کی لاہور سے سکھر جانے والی پرواز 594 اور پی آئی اے کی سکھر سے لاہور آنے والی پرواز 595 منسوخ کردی گئی۔ائیربلیو کی لاہور سے مدینہ منورہ جانے والی عمرہ پرواز 476، ائیربلیو کی مدینہ منورہ سے لاہور آنے والی پرواز 477 اور ائیربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز430 منسوخ کر دی گئی۔ائیربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 431، ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز 401 اور ائیربلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 بھی اْڑان نہیں بھر سکی۔ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 405 اور ائیربلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 404 منسوخ کر دی گئی۔

مزید : علاقائی