چیئرمین سینیٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کو پارلیمینٹ ہاؤس مدعو کرلیا

چیئرمین سینیٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کو پارلیمینٹ ہاؤس مدعو کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمینٹ ہاؤس مدعو کرلیا۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے نام لکھے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کوبھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ سینیٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمینٹ ہاؤس مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایوان بالا کے آئندہ 10جولائی سے 21جولائی کو شیڈول اجلاس کے دوران مناسب تاریخ اور وقت کے مطابق پارلیمینٹ ہاؤس کا دورہ کرسکتی ہے۔ خط میں مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم یادگار جمہوریت پر پھول چڑھانے کے علاوہ سینیٹ کا اجلاس دیکھے گی اور سینیٹ کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کرے گی ۔جس میں ارکان پارلیمینٹ ، سفراء، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

مزید : علاقائی