سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کی پنشن کیلئے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو ایوان صدر سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت

سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کی پنشن کیلئے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو ...

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کی پنشن کے لئے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو ایوان صدر سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پینشن نہ ملنے کی نشاندہی کی گئی ہے. درخواستگزار کے وکیل حافظ طارق نسیم نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے سابق پی سی او ججز کو برطرف کیا اور ان پنشن پر پابندی لگا دی. درخواست گزار پی سی او جج کے وکیل نے نشاندہی کی کہ صدر مملکت نے صوابدیدی اختیار کے تحت پانچ سے زائد سابق پی سی او ججز کو پنشن دیدی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے بھی پیشن کیلئے ایوان صدر کو عرضداشت دی لیکن اس پر کوئی پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار پی سی او جج کو بھی پنشن دینے کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 21 جون کو ہوگی۔

مزید : علاقائی