ایئرپورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست میں ایس او پیز جمع نہ کروانے پر سول ایوی ایشن کے سینئر افسر آج طلب

ایئرپورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست میں ایس او پیز جمع نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست میں ایس او پیز جمع نہ کروانے پر سول ایوی ایشن کے سینئر افسر کو آج اکیس جون کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے صحافیوں کی طرف سے ایئرپورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت کی، صحافیوں کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ حکام نے سکیورٹی کو جواز بنا کر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے جو آزادی صحافت پر قدغن لگانے اور معلومات تک رسائی کے قانون کے خلاف ہے، ایئرپورٹ حکام یا حکومت نے اپنی کوریج کروانی ہو تو ایئرپورٹ کے اندر تک بھی میڈیا کو رسائی دے دیتے ہیں لیکن مسافروں کے مسائل اور ایئرپورٹ پر ہونیوالی کرپشن کی نشاندہی کیلئے رپورٹنگ کی اجازت نہیں ہے، سرکاری وکیل کی طرف سے بتایا گیا کہ عدالت کی طرف سے ایئرپورٹ پر میڈیا کوریج کیلئے طلب کردہ ایس او پیز جمع نہیں کروائے جا سکے جس پر عدالت نے مزید سماعت آج 21 جون تک ملتوی کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر افسر کوطلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -