بنگلہ دیش ، آسمانی بجلی گرنے سے 22 افراد ہلاک

بنگلہ دیش ، آسمانی بجلی گرنے سے 22 افراد ہلاک

ڈھاکہ (آن لائن) بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ریاض احمد نے بتایا کہ ہلاکتیں اتوار اور پیر کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے طوفان کے دوران ہوئی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک جوڑا اور ان کی نوجوان بیٹی بھی شامل ہے جو مونگ پھلی کے کھیت میں کام کررہے تھے کہ اس دوران پر آسمانی بجلی گرگئی۔خیال رہے کہ ہر سال بنگلہ دیش میں سیکڑوں افراد آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اس مسئلے میں اضافے کا باعث ہے۔اس کے علاوہ ماہرین نے جنگلات کی کٹائی اور اونچے درخت جیسا کہ کھجور کے درخت کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا، جو آسانی بجلی سے بچاں کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی