پاکستان نے بلوچستان میں داخل ہونے والا ایرانی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاکستان نے بلوچستان میں داخل ہونے والا ایرانی جاسوس ڈرون مار گرایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17لڑاکا طیارے نے ایران کی جانب سے بھیجا گیا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے ، ایرانی ڈرون صوبہ بلوچستان کے علاقے پنچگور میں پاکستانی سرحد کے45کلومیٹر اندر گرایا گیا ہے۔نامور دفاعی تجزیہ کار اور صحافی وجاہت ایس خان نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کہ ہے کہ پی اے ایف ، جے ایف 17نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایران کاایک جاسوس ڈرون مار گرایا ہے جو پاکستانی سرحد کے اندر پرواز کر رہا تھا۔ڈرون گرائے جانے کے بعد پا ک ایران سرحدی حکام کے درمیان فوری طور پر فلیگ میٹنگ بلائی گئی جس کے بعد پاکستان نے ایران سے ڈرون کے معاملے پر احتجاج کیا جبکہ ایرانی حکام سے پاکستانی علاقے پر مارٹر گولوں کی فائرنگ پر بھی جواب طلب کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -