مٹھی بھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: نیول چیف

مٹھی بھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: نیول چیف

اسلام آباد (آن لائن) ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ملک میں امن تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچاکردم لینگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے حسین اور حسن رضا کی نماز جنازہپی این ایس شفاء میں ادا کردی گئی جس میں ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے گفتگو میں کہا کہ ملکی دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانی دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور چند شدت پسند عناصر کے گندے عزائم کو پروان نہیں چڑھنے دینگے اور ایسے مزموم مقاصد کے حاحل انتہاپسندوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید : علاقائی