لیبیا ،کشتی ڈوبنے سے 126تارکین وطن جاں بحق،کوسٹ گارڈزنے 4افراد کوبچالیا

لیبیا ،کشتی ڈوبنے سے 126تارکین وطن جاں بحق،کوسٹ گارڈزنے 4افراد کوبچالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس(صباح نیوز)لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 126تارکین وطن جان سے گئے، جبکہ کوسٹ گارڈز نے 4افراد کو بچالیا ہے۔تارکین وطن رات کی تاریکی میں کشتی کے ذریعے یورپ کیلئے روانہ ہوئے، لیکن ان کی کشتی سمندر کی لہروں کی نذر ہوگئی۔ لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے 4افراد کو بچالیا ہے۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد مرچکے ہیں۔روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں افریقی، شامی اور دیگر شہری یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -