بھارت داعش کوبارودی مواد فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک نکلا،7کمپنیاں ملوث

بھارت داعش کوبارودی مواد فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک نکلا،7کمپنیاں ملوث

لندن(آئی این پی ) بھارت شدت پسند تنظیم داعش کوبارودی مواد فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک نکلا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ نامی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شام اور عراق میں داعش جو بم اور دھماکہ خیز مواد استعمال کررہی ہے اس کی تاریں، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹرز اور دیگر سامان بھارتی کمپنیوں کے تیارکردہ ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تنظیم دنیا بھر میں جاری فوجی ہتھیاروں کی سپلائی اور ان کے ذمہ دار ممالک پر نظر رکھتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کل 51 کمپنیوں کا اسلحہ و گولہ بارود استعمال کررہی ہے جو 20 مختلف ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ان میں روس، امریکہ، برازیل، ، بیلجیئم، ہالینڈ اور جاپان بھی ہیں لیکن بھارتی ادارے دوسرے بڑے سپلائر ہیں۔ان میں سرِفہرست ترکی ہے اور ترکی میں تیارکردہ 700 اقسام کا اسلحہ اور اشیائے حرب میدانِ جنگ سے برآمد کی گئی ہیں۔ ان میں ترک کمپنیوں کی تعداد 13 اور بھارتی کمپنیوں کی تعداد 7 ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی اداروں نے قانونی طور پر لائسنس کے تحت لبنان اور ترکی کو ہتھیار اوردیگر عسکری سامان برآمد کیا ہے، جبکہ بھارتی وزارتِ دفاع نے اس پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

بھارت،داعش

مزید : علاقائی