کرکٹ چیمپئنز کو وطن آمد پر خوش آمدید ،کھلاڑیوں کی کارکردگی کو تادیر بھلایا نہیں جا سکے گا:شہباز شریف

کرکٹ چیمپئنز کو وطن آمد پر خوش آمدید ،کھلاڑیوں کی کارکردگی کو تادیر بھلایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں بنائے جانے والے پاکستان کے پہلے جدید ترین شہر خموشاں کا اچانک دورہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتو ں اور ضروریات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کو غسل دینے کے کمرے،میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کے انتظامات، انتظار گاہ اور جنازگاہ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں دیگر ضروریات اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کی تدفین کیلئے مختص اراضی کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے شاندار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور تمام ضروریات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پورا کیا گیا ہے۔ کاہنہ میں تقریباً 90 کنال اراضی پر محیط شہر خموشاں بنایا گیا ہے جس پر ساڑھے پندرہ کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شہر رمضان میں شہر خموشاں کو تجہیز و تدفین کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ مزید قبرستانوں کی ضرورت عرصہ دراز سے محسوس کی جا رہی تھی اور اسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کاہنہ میں پاکستان کا پہلا جدید ترین قبرستان تعمیر کیا ہے اور اس منصوبے کیلئے شہر خموشاں اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ میں نے آج شہر خموشاں کا دورہ کیا ہے ، یقیناًشہر خموشاں میں وہ تمام سہولتیں اور ضروریات مہیا کی گئی ہیں جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قبرستانوں کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر خموشاں میں گرمیوں کے سخت موسم میں میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کا بہترین انتظام کیا گیا ہے اور نماز جنازہ کیلئے بھی مناسب جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پر پنکھے لگائے گئے ہیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی لگایا گیا ہے جبکہ میتیں رکھنے کے جدید طریقے سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ایک روز اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے اور اسی کی طرف لوٹ جانا ہے،جدید قبرستانوں کا قیام آبادی بڑھنے کے ساتھ وقت کا تقاضا ہے اور اسی ضرورت کو مدنظر رکھ کر شہر خموشاں بنایا گیا ہے جو پاکستان میں پہلا جدید ترین قبرستان ہے اور کاہنہ کی طرز پر ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں شہر خموشاں کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے جدید قبرستان بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر خموشاں میں جدید قبرستان کے حوالے سے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی مرنے والے کے اہل خانہ یا رشتہ داروں کی کال پر میت کو اس کے گھر سے ایمبولینس کے ذریعے شہر خموشاں تک لانے ، نہلانے اور تدفین کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرنے والوں کے عزیز و اقارب کو لانے اور لے جانے کیلئے بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی محنت کے ساتھ اس پراجیکٹ پر کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں متعلقہ محکموں کے وزراء اور افسران کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ معروف صنعتکار طارق صوفی کی جانب سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو شہر خموشاں کیلئے 2 ایمبولینسوں کا عطیہ دیا گیا اور طارق صوفی نے ایمبولینسوں کی چابیاں وزیراعلیٰ کو دیں۔منصوبے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے وزیراعلیٰ کو شہر خموشاں کے بارے میں بریفنگ دی۔ معروف عالم دین و جامعہ نعیمیہ کے مہتمم مولاناراغب نعیمی بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے خصوصی دعا بھی کرائی۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ چیمپئن آف چیمپئنز پاکستانی کھلاڑیوں کو وطن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ قوم کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ اور خوشیاں دینے والے ہم سب کے ہیرو ہیں اور پاکستان کی چیمپئنز ٹیم کے کھلاڑیوں کاپرتپاک استقبال اس بات کا بین ثبوت ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو سر آنکھوں پر بٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیو ں کی کارکردگی کو تادیر بھلایا نہیں جاسکے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیمپئنز کھلاڑی حقیقی معنوں میں چیمپئن ہیں اور انہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے بڑے سے بڑے ناقدین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کی کاوشیں رنگ لائی ہیں اورسابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث تباہ ہونے والی قومی معیشت بحال ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے قومی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے اورملک میں ہر طرف اندھیرے چھائے ہوئے تھے ۔ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو20کروڑ عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایک طرف اندھیرے پھیلانے والے ہیں تو دوسری طرف اپنی منفی سیاست کے ذریعے قوم کوہمیشہ اندھیروں میں رکھنے والے انتشار پسند عناصر ہیں۔ اندھیروں اوراندھیرے پھیلانے والوں کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ہماری جدوجہد کامیاب ہوئی ہے اوروطن عزیز سے اندھیرے چھٹ جانے کی گھڑی آگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہپاکستان بالخصوص پنجاب اربو ں ر وپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اورہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتارکی تعریف بیرونی دنیا میں بھی کی جارہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرایسی لوٹ مار کی جس کی کوئی دوسری مثال نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں لوٹ ماراور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنیوالوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور باشعور عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کوبھی مسترد کیا ہے ۔ ایسے عناصر کی احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کر عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف اپنے مسائل کا حل اورترقی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کے ذریعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ء میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کاسفر کامیاب سے طے کریں گے۔اراکین صوبائی اسمبلی یاسین سوہل اور میاں نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -