ن لیگ ،جے آئی ٹی ،سپریم کورٹ اور فوج کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے :عمران خان

ن لیگ ،جے آئی ٹی ،سپریم کورٹ اور فوج کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو غیر ملکی فنڈنگ کی جاتی ہے‘ فنڈنگ لینے والے انہی ملکوں کیلئے کام کرتے ہیں‘ مجھے بھی دو ملکوں نے پیش کش کی جو میں نے ٹھکرا دی۔ ن لیگ ‘ جے آئی ٹی‘ سپریم کورٹ اور فوج کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قومی ٹیم نے زبردست جیت حاصل کی ہے‘ قومی ٹیم کا کھلاڑی فخر زمان ہیرا ہے جسے تراشنے کی ضرورت ہے‘ حسن علی ایک غیر روایتی بالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ‘ صحافی پنجاب حکومت سے امید نہ رکھیں پنجاب حکومت پولیس کو استعمال کرتی ہے ‘ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پر عابد شیر علی کے والد نے 17 لوگوں کے قتل کا الزام لگایا ‘ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پنجاب حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ چیمپیئن ٹرافی جیتنے میں نجم سیٹھی کو کریڈٹ نہیں جاتا‘ کریڈ ڈومیسٹک کو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل سے ٹیلنٹ سامنے نہیں آیا‘ ٹیلنٹ پہلے سے موجود ہے اسے سامنے لانے کی ضرورت ہے کریڈ اس کو جاتا ہے جو ادارے ٹھیک کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس میں ججز کو دباؤ میں لانے کیلئے منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ قطری خط فراڈ ہے‘ قطری شہزادہ آنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارتی ووٹ اور شخصی ووٹ سے ہی الیکشن جیتا جاسکتا ہے۔ دو تین بندوں کو چھوڑ کر ہماری پارٹی میں سب ڈرائی کلین ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک میڈیا ہاؤس کو ساتھ ملایا ہوا ہے نواز شریف کے ہوتے ہوئے انصاف کیسے ہوگا۔ نواز شریف نے جے آئی ٹی کے پچیھے آئی بی کو چھوڑا ہوا ہے۔ ایک میڈیا ہاؤس نواز شریف کو بچانے کی کوشش کررہا ہے ہم نے جمائما کی بینک اسٹیٹمنٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ کے پی کے میں ہم کرپٹ لوگوں کا احتساب کرنے میں ناکام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بنی تھی کہ نواز شریف اپنی صفائی پیش کریں گے‘ نواز شریف نے منی ٹریل پیش نہیں کی تو صفائی بھی پیس نہیں کی ان کی واحد منی ٹریل قطری شہزادہ ہے جو آنے کو تیار نہیں میراخیال ہے نواز شریف نہیں بچ سکیں گے‘ نواز شریف کو آئی ایس آئی نے پیسے دیے ہم پر آئی ایس آئی کی حمایت کا الزام بے بنیاد ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آئیندہ عام انتاخبات اسی سال ہوں گے۔ نواز شریف نااہل ہوں گے نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے تو جیل جائے۔ (عابد شاہ)

مزید :

صفحہ اول -