جنرل باجوہ کی ترک فوجی سربراہ سے ملاقات، دونوں ممالک میں کثیر الجہتی دفاعی تعاون پر اتفاق

جنرل باجوہ کی ترک فوجی سربراہ سے ملاقات، دونوں ممالک میں کثیر الجہتی دفاعی ...

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے، ترک بری فوج کے سربراہ اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق، ترکی پاکستانی عوام کے دلوں میں خصوصی جگہ رکھتا ہے،ترک افواج کے ہیڈکواٹرز کے دورے میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے ترکی پہنچنے پرترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذک نے استقبال کیا جبکہ ترک افواج کے چاق وچوبند دستے نے چیف آف آرمی سٹاف کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا،ترک بری فوج کے ہیڈکوارٹرزمیں علاقائی صورتحال پرچیف آف آرمی سٹاف کو بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ترکی کے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں ، آرمی چیف نے کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، جنرل قمرجاوید باجوہ نے ترکی کی بری فوج کے ہیڈکواٹرز کا دورہ بھی کیا جبکہ ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی اکر سے ملاقات بھی کی۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ پر لیجن آف میرٹ کا ایوارڈ دیا گیا جس کو آرمی چیف نے پاکستانی اور ترک افواج کے شہداکے نام کردیا۔ آرمی چیف کو خطے کی سکیورٹی صورت حال ، ترکی کی بری فوج کی فیلڈ ٹریننگ ، دفاعی پیداوار اور امن آپریشن پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید : صفحہ اول