جے آئی ٹی میں مسلم لیگ (ن) کیخلاف فیصلہ آہی نہیں سکتا: ایازصادق

جے آئی ٹی میں مسلم لیگ (ن) کیخلاف فیصلہ آہی نہیں سکتا: ایازصادق

لاہور ( این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بدتمیزی سے کوئی درجہ ملتا تو عمران خان وزیر اعظم ہوتے ، الزام تراشی سے کوئی آگے نہیں نکلتا اور اگرچیئرمین تحریک انصاف کو روکا جاتا تو مسلم لیگ (ن) بھی رک جاتی ہے، جے آئی ٹی میں مسلم لیگ (ن) کیخلاف فیصلہ آہی نہیں سکتا۔گلبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آنے کے بعد ڈرون حملے کم ہوگئے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمار ا100ارب روپے کا نقصان ہوا،امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جو جنگ شروع کی اس میں پاکستان کو دیا کیا؟۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو دعوت دوں گا کہ وہ اگلے سیشن میں اسمبلی میں آئیں،نجم سیٹھی اور شہریار خان کو بھی بلاؤں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں میڈیا پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی