پاکستان کی فتح پر جشن،کشمیریوں کیخلاف بھارتی کارروائی آزادی اظہارکی کھلی خلاف ورزی ہے: دفتر خارجہ

پاکستان کی فتح پر جشن،کشمیریوں کیخلاف بھارتی کارروائی آزادی اظہارکی کھلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے کشمیریوں کیخلاف کاروائی آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی کرکٹرز نے بھی پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، بھارت کو اس کامیابی کو صر ف ایک کھیل کے طور پر لینا چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بھارت ایسے ظلم وجبر کے ذریعے اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔ بھارتی کرکٹرز نے بھی جن میں عالمی سطح کے کھلاڑی بھی شامل ہیں پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور بھارت کو اس کامیابی کو صرف ایک کھیل کے طور پر لینا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -