جلال آباد میں بم دھماکہ،ایک جج ہلاک، 3افراد زخمی،ہسپتال منتقل،مزید ہلاکتوں کاخدشہ
کابل(اے این این)افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں جج ہلاک 3افرا دزخمی ہو گئے ۔دھماکے سے مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم حملہ آوروں نے جج کو نشانہ بنانے کیلئے بم دھماکا کیا۔ دھماکے میں جج ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی لگتا ہے کہ دھماکے میں جج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔دھماکا بہت زور دار تھا جس سے گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔