چیمپیئنز ٹرافی ،وزیر اعظم کا کھلاڑیوں کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی ،وزیر اعظم کا کھلاڑیوں کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے انعام کا ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے چیمپیئنز ٹرافی جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو فی کس ایک ایک کروڑ روپے کا انعام دینے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان وزیر اعظم نواز شریف کی اجازت سے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپیئن بن کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور تمام شعبوں میں ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لیے بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے ، اس اقدام سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

مزید : صفحہ اول