آرمی چیف کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل مرحلہ وار شروع

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل مرحلہ وار شروع

راولپنڈی(این این آئی )پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں آرمی چیف کی ہدایات پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا مرحلہ وار عمل شروع ہو چکا ہے، ایک محفوظ پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور پائیدار امن واستحکام کیلئے انتہائی مربوط بارڈر سکیورٹی میکنزم ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر پاک افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کا مرحلہ وار عمل شروع ہو چکا ہے ۔ پہلے مرحلہ میں باجوڑ مہمند اور خیر ایجنسی کے علاقوں میں افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگائی جا رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں بلوچستان سمیت باقی علاقوں میں باڑ لگائی جائے گی۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق باڑ لگانے کیساتھ ساتھ پاکستان آرمی اور ایف سی خیبر پختونخوا نئے قلعے اور سرحدی چوکیاں بھی قائم کر رہی ہے تاکہ نگرانی اور حفاظت پذیری کو بڑھایا جا سکے ۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ایک محفوظ پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور پائیدار امن واستحکام کیلئے انتہائی مربوط بارڈر سیکیورٹی میکنزم ضروری ہے۔

مزید : علاقائی