بھارت نے ایک بار پھر جسٹس دلویر بھنڈاری کو عالمی عدالت انصاف کے جج کے طور پر نامزد کردیا

بھارت نے ایک بار پھر جسٹس دلویر بھنڈاری کو عالمی عدالت انصاف کے جج کے طور پر ...

نئی دلی / واشنگٹن ( ما نیٹر نگ ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر جسٹس دلویر بھنڈاری کو عالمی عدالت انصاف کے جج کے طور پر نامزد کردیا ہے۔ اگر جسٹس بھنڈاری منتخب ہوگئے تو وہ اگلے 9 سال تک عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔بھارتی جج جسٹس دلویر بھنڈاری پہلی دفعہ اپریل 2012 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب ہوئے تھے۔ وہ فروری 2018 تک عالمی عدالت انصاف میں بطور جج اپنے فرائض سر انجام دیں گے جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ رواں سال نومبر میں ہونے والی ووٹنگ میں اگر جسٹس بھنڈاری کامیاب ہوگئے تو وہ مزید 9 سالوں کیلئے عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب ہو جائیں گے۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانا بھارت کی عظیم سفارتی کامیابی ہے:دلویر بھنڈاری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی پہلی سماعت کے موقع پر جسٹس بھنڈاری بھی عالمی عدالت انصاف کے پینل میں شامل تھے۔

مزید : علاقائی