پشاور ،پولیس موبائل کو اڑانے کیلئے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور ،پولیس موبائل کو اڑانے کیلئے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور (ما نیٹر نگ ڈیسک)پشاور میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فقیر آباد میں پولیس موبائل کو اڑانے کے لئے نصب 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا ہے، بم میں بال بیئرنگ بھی شامل کیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق 5 کلو وزنی بم فقیر آباد کے علاقے قاضی کلے میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔مشکوک چیز کی موجودگی کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، جس پر پولیس نے کارروائی کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔بم ڈسپوزل یونٹ نے مشکوک سامان کی تلاشی لی، جس میں 5 کلو وزنی بم نصب تھا،بم ڈسپوزل یونٹ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔پولیس حکام کے مطابق جس جگہ پر بم نصب کیا گیا تھا ،وہاں سے پولیس موبائل گشت گزرنے والی تھی۔

مزید : علاقائی