لندن جنونی برطانوی چاربچوں کا باپ نکلا شدت پسندی پر اہلخانہ صدمے سے نڈھال

لندن جنونی برطانوی چاربچوں کا باپ نکلا شدت پسندی پر اہلخانہ صدمے سے نڈھال

لندن(این این آئی) فنز بری مسجد کے مشتبہ حملہ آور کی شناخت سامنے آگئی ٗ 47 سالہ سفید فام ڈیرن اوسبورن کارڈیف کا رہائشی ہے،سیکورٹی حکام کے مطابق حملہ آور کا سیکیورٹی سروسز میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔برطانوی میڈیاکے مطابق لندن مسجد حملے کا مشتبہ حملہ آور سفید فام اور چار بچوں کا باپ ہے۔پولیس نے تصدیق کی کہ انہوں نے حملے سے متعلق کارڈیف میں ایک گھر کی تلاشی لی ہے،مشتبہ حملہ آور کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ صدمے کا شکار اور غم سے چور ہیں۔حملہ آور کی تصویریں دیکھ کر اس کے پڑوسی بھی حیران ہیں ۔امکان ہے کہ اس نے تنہا ہی یہ کام انجام دیا۔گزشتہ روز لندن میں فنزبری مسجد حملے میں ایک شخص جاں بحق 11 زخمی ہو گئے تھے۔

مزید : علاقائی