غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا حساس ادارے کا ملازم گرفتار کر لیا گیا

غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا حساس ادارے کا ملازم ...

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے حساس ادارے کے ملازم کو گرفتار کرلیا ملزم لڑکیوں کو حساس ادارے کے پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر ویڈیو بناتا تھا ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم سید شاہد حسن کو خاتون نے درخواست دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی