جوہر ٹاؤن : تیز رفتار موٹر سائیکل سوارکی ٹکر سے نوجوان ہلاک

جوہر ٹاؤن : تیز رفتار موٹر سائیکل سوارکی ٹکر سے نوجوان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ28سالہ عرفان پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے آ کر ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عرفان فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا اور سر پر شدید چوٹیں آنے ے باعث شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے موٹر سائیکل سوار شبیر نامی شخص کو پکڑ کر درگت بنائی اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزم کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا ہے اور نوجوان عرفان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -