اورنج لائن ٹرین پر کام کرنیوالی کرین ٹوٹنے سے 4مزدور شدید زخمی

اورنج لائن ٹرین پر کام کرنیوالی کرین ٹوٹنے سے 4مزدور شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ہنجروال کے علاقہ ملتا ن رو ڈپر اورنج لائن ٹرین پر کا م کر نے والی کرین ٹوٹنے سے چار مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل منتقل کیا دو کی حا لت نا زک بیا ن کی جا تی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ بغیر سیفٹی کام کرنے والے چار مزدور کرین ڈرائیور کی غفلت کے باعث زخمی ہوگئے مزدورں کو کرین کے ذریعے پلر پر شفٹ کیا جارہاتھا کہ کرین ٹوٹ گئی اور چاروں مزدور نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن کی بازو ، پسلیاں ، ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں ۔ زخمیوں میں رضوان ، اعجاز،شاہد اور شہزاد شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -