محنتی اورایماندار پولیس افسر محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں: غلام مبشر میکن

محنتی اورایماندار پولیس افسر محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں: غلام مبشر میکن

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈکواٹر میں تمام ڈویژنل انویسٹی گیشن SP,sوتفتیشی افسران کی اچھی کارکردگی پر ان کے ا عزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنتی ایماندار اور اپنی جان کی پروا کئے بغیر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے والے پولیس افسران محکمہ کیلئے فخر کا باعث ہیں۔ ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گئی۔ اس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن نے 03انسپکٹر،37سب انسپکٹر اور60اے ایس آئی کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں40لاکھ روپے کی رقم تفتیشی افسران میں تقسیم کی ۔جس سے شعبہ انویسٹی گیشن میں عوام والناس کی درینہ خواہش تھانہ کلچر کی تبدیلی میں اہم پیش رفت ہوگی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران سے خطاب کے دوران میرٹ اور 100فیصد انصاف یقینی بنائیں۔عوام و الناس کے جان و مال کے تحفظ حسن سلوک اور دیگر محکمانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری سے پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

مزید : علاقائی