ڈاکوؤں نے راہگیروں کویرغمال بنا کر 70ہزار نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا
مانگا منڈی( نمائندہ خصوصی) مسلح ڈاکوؤں نے راہگیروں کو روک کر یرغمال بنا کر مجموعی طور پر 70 ہزار روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا اور راہگیروں کو بھگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کا رہائشی زاہد مقبول مانگا منڈی سرل فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ گزشتہ روز زاہد مقبول اور اس کا دوست افطاری کرنے کے لئے چل دمولی گئے واپسی پر جب دونوں نہر پل پر پہنچے تو پولیس ناکہ جھونپڑی کے قریب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور 8 ہزار نقدی، 20 ہزار مالیت کے دو موبائل، 45 ہزار مالیت کی موٹر سائیکل چھین لی۔ لوٹ مار کے بعد ڈاکوؤں نے دونوں بھگا دیا۔ متاثر مقبول اور اس کے دوست نے 15 پر کال کی تو پولیس نے جواب دیا کہ اب بارش ہو رہی ہے ، تھانہ مانگا منڈی میں رابطہ کریں۔ اس حوالے سے جب تھانہ منڈی رابطہ کیا گیا تو محرر نے کہا کہ ہمیں کچھ عمل نہیں ، ایس ایچ او سے رابطہ کریں۔ ڈکیتی کی واردات پر اہل علاقہ میں خوف چھا گیا۔ انہوں نے پولیس حکام سے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔