پنجاب کی مختلف جیلوں میں ہنگامی مشقوں کا انعقاد

پنجاب کی مختلف جیلوں میں ہنگامی مشقوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور ( کرا ئم ر پو رٹر )لاہور ریجن کی تمام جیلوں ،سنٹرل جیل،لاہور ،سنٹرل جیل، گوجرنوالہ،ڈسٹرکٹ جیل، لاہور، ڈسٹرکٹ جیل،قصور،ڈسٹرکٹ جیل، شیخوپورہ، ڈسٹرکٹ جیل،سیالکوٹ،ڈسٹرکٹ جیل ،ناروال ، ڈسٹرکٹ جیل حافظ آبادمیں ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی اور کسی بھی ناگہنانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جیل پولیس، ضلعی پولیس،ایلیٹ فورس، کمانڈوز، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل سکاڈ، ریسکیو 1122اور دیگر اداروں نے بھرپور عملی مظاہرہ کیا۔اس سلسلہ میں آج سنٹرل جیل ،گوجرنوالہ اور ڈسٹرکٹ جیل،حافظ آباد میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔ تمام موک ایکسرسائززکی نگرانی ڈی۔ آئی۔ جی۔ جیل خانہ جات لاہور ریجن ،لاہور ، ملک مبشر احمد خاں نے خود کی اور تما م قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -