پنجاب: 24گھنٹے میں مختلف مقامات پر 612سڑک حادثات ہوئے

پنجاب: 24گھنٹے میں مختلف مقامات پر 612سڑک حادثات ہوئے

لاہور(کرائم رپورٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر612روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں533افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں177افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 272 ڈرائیور، 08 کم عمرڈرائیور، 334 مسافر اور 98 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 133 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 130متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد56حادثات میں 68متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 43 حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل704متاثرین میں579مرد اور125خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں99فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور396افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 209زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں498موٹر سائیکلز،96آٹو رکشے،66موٹر کاریں،34مسافربسیں،28ٹرک اور64دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی