چوری ،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی و زیورات سے محروم

چوری ،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی و زیورات سے محروم

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے کے علا قے میں ر حمن کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ78ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔با ٹا پو ر کے علا قہ میں شیر علی کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ سر ور روڈ کے علا قہ میں جا وید کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ78ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ریس کو رس کے علا قہ میں سجا د کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،نو لکھا میں طا رق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر75ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ غا لب ما ر کیٹ میں شہر وز،بر کی میں کا ظم کی گاڑیاں اورسا ند ہ میں اصغر،شا د ما ن میں خا رث،نصیر آ با د میں جا وید ،شا لیما ر میں غلا م اورہنجر وال میں فر ید کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی