لندن میں عالمی یوم القدس کے مظاہرے

لندن میں عالمی یوم القدس کے مظاہرے

لندن (اے پی پی) برطانیہ اور خاص طور سے لندن میں عالمی یوم القدس کے جلوس نکالے گئے جن میں روزے دار مسلمانوں،ائمہ جماعات اور جنگ مخالف نیز انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں کے اراکین اور صیہونی حکومت مخالف یہودیوں اور عیسائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں عالمی یوم القدس کے جلوس اس شہر کے مرکزی علاقے میں واقع نشریاتی ادارے بی بی سی کی عمارت کے سامنے نکالے گئے۔مظاہرے کے شرکاء نے جلوس کا راستہ طے کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکا کی جاری حمایت کی شدید مذمت کی۔مظاہرین نے بی بی سی کی عمارت کے سامنے بھی شدید نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں بی بی سی کی خاموشی کی مذمت کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین، حزب اللہ، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم اور فلسطینیوں کی حمایت، غاصب صیہونی حکومت کی مذمت اور اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق بینرز اٹھا رکھے تھے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں عالمی یوم القدس کے جلوس ماہ مبارک رمضان کے آخری اتوار کو نکالے جاتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر