بھارتی فوج کی جانب سے وحشیانہ کاروائی تشویش ناک ہے، سید محسن عباس

بھارتی فوج کی جانب سے وحشیانہ کاروائی تشویش ناک ہے، سید محسن عباس

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہور معروف شخصیت ،بابائے سیاست ،پیپلز پارٹی کے رہنما سید محسن عباس نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار اور تاریخی کامیابی پر جشن منانے والے نہتے اورمظلوم کشمیریوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کوقابل مذمت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی پرچم تھامے کشمیریوں کے’’جیوے پاکستان‘‘کے نعرے اورآتش بازی ہندوستانی فوج سے برداشت نہ ہوئی اور اس نے ایک مرتبہ پھر وادی میں ریاستی ظلم وجبر اور مظالم کی انتہاکردی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے وحشیانہ کاروائی تشویش ناک ہے۔سیدمحسن عباس نے کہاکہ انڈیا کبھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کرسکتا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من وعن عمل درآمد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے تین کروڑ عوام کو حق خود ارادیت دیاجائے۔

مزید : عالمی منظر